مسلم لیگ قاف کے وکیل افنان علی کنڈی کی طرف سے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی تھی جس میں آئین کے آرٹیکل تریسٹھ اے کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی سے منحرف نہیں ہوسکتا ۔ درخواست گزارکے مطابق مسلم لیگ قاف کے یونیفیکیشن بلاک نے پنجاب اسمبلی میں اس آرٹیکل کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے اس کے نو ارکان کو ناہل قراردیا جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈاکٹر طاہر علی جاوید ،عطا محمد مانیکا سمیت نو ارکان اورسپیکر پنجاب اسمبملی سے انیس مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے