لیبیا کے مشرقی علاقوں راس لانوف اور بن جواد میں محاذ آرائی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، فوج اور باغیوں کی جانب سے ان شہروں پرقبضہ کرنے کے متضاد دعوے کئے جارہے ہیں،سرکاری ٹی وی کے مطابق معمر قذافی کی حامی فوج نے زاویہ شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، جس کے بعد معمر قذافی کے بیٹے سیف السلام کا کہنا ہے کہ اب باغیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ لیبیا کے خلاف نو فلائی زون قائم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پندرہ مارچ کو معاملہ نیٹو کے سامنے پیش کیا جائے گا ،جبکہ نیٹو نے لیبیا کی چوبیس گھنٹے فضائی نگرانی شروع کردی ہے۔ لیبیا نے فرانسیسی صدرسرکوزی کی طرف سے ٹارگٹ فضائی حملوں کی تجویز دینے پرفرانس سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔