فلپائن کے جنوبی صوبے سولو میں سکول کے قریب بم دھماکے میں چارافراد ہلاک اوردس زخمی

Mar 11, 2011 | 15:51

سفیر یاؤ جنگ
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد فلپائن کے صوبے سولو کے علاقہ جولو میں سکول کے گیٹ سے دس میٹرکے فاصلے پر نصب کیا گیا تھا ، ہلاک وزخمی ہونے والوں میں زیادہ ترموٹر سائیکل سوارشامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے تخریب کار بم دھماکوں کی دھمکیاں دے رہے تھےتاہم کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ کارروائی عسکریت پسند گروپ ابوسیاف کی ہوسکتی ہے جس کے مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلقات ہیں ۔
مزیدخبریں