پشاور کےعلاقےبڈھ بیرمیں نمازجنازہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیفن چوکی کے قریب دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔حکام نےہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ میں دو سو کے قريب افراد شریک تھے جبکہ ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا خوش دل خان دھماکے سے کچھ دیر قبل وہاں سے روانہ ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق ابھی تک یہ نہیں کہا جاسکتا کہ دھماکہ خود کش تھا یاپہلے سے نصب بم کے ذریعے کیا گیا تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن