ایشیاء کرکٹ کپ کےافتتاحی میچ پاکستان نےبنگلہ دیش کوجیت کیلئے 263رنزکاہدف دیدیا،محمد حفیظ89رنزبناکرنمایاں بیٹسمین رہے،بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے

میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو پینتیس رنز جوڑے۔ ناصر جمشید چون رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ نواسی رنز بنا کر نمایاں رہے، بعد میں آنے والا کوئی بھی پاکستانی بلے باز وکٹ پر نہ جم سکا اور اوپر تلے پویلین لوٹتے رہے، تاہم عمرگل نے جارحانہ کھیلتے ہوئے پچیس گیندوں پر انتالیس رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو باسٹھ رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شہادت حسین نے تین اور شکیب الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی پاکستان کے دوسوتریسٹھ رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے اوراس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں

ای پیپر دی نیشن