”لاہور میٹ کمپلیکس میں لائحہ عمل کے مطابق کام ہو رہا ہے“

Mar 11, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (پ ر) چیف ایگزیکٹو آفیسر پیمکو، ڈاکٹر حامد جلیل نے ایک مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے ساتھ رجسٹرڈ لائیو سٹاک فارمز مکمل طور پر پیمکو ڈاکٹرز کی زیرنگرانی کام کر رہے ہیں۔ جانوروں کو مفت ویکسی نیشن دی جا رہی ہے اور مختلف پروگرامز کے تحت لائیو سٹاک فارمز کو امدادی چیک بھی دے رہے ہیں۔ لاہور میٹ میں سلاٹر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میونسپل شفٹ میں تمام لوگ اپنے جانور سلاٹر کروا سکتے ہیں جبکہ ایکسپورٹ کے لئے جانور رجسٹرڈ فارمز سے ہی لئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا یہ تاثر غلط ہے کہ کسانوں سے سرکاری نرخ پر جانور خریدے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پیمکو کسی سے جانور نہیں خریدے گی اور نہ ہی گوشت کا کاروبار کرے گی بلکہ آوٹ سورس پارٹی سلاٹر ہاعس کو چلائے گی اور پیمکو کے بنائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے کی پابند ہو گی۔ پیمکو کے ویٹرنری ڈاکٹر ذیشان حبیب کا کہنا تھا اخبار میں چھپنے والے بیان کا ان سے کوئی تعلق نہیں یہ ایک بے بنیاد الزام ہے۔ انہوں نے اس کی شدید مذمت کی۔
مزیدخبریں