فیروز والا (نامہ نگار) پی پی حلقہ 165 مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عبدالر¶ف نے کہا مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کے لئے منشور کا اعلان کرکے ثابت کر دیا کہ دو سالوں میں بجلی کی مکمل لوڈشیڈنگ ختم کر دے گی۔ مزدور کی تنخواہ بھی 15 ہزار ہو گی۔ پیپلز پارٹی کے مقدر میں اندھیرے لکھے جا چکے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ق لیگ اور تحریک انصاف کا صفایا ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں فلاحی عوامی اخراجات کرکے مسلم لیگ ن کو پورے ملک میں ایک مثال بنا دیا۔