ملالہ یوسفزئی کے والدےن نے امریکی ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر دیا


واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ملالہ یوسفزئی کا نام بہادر خواتین کے ایوارڈ کی فہرست میں شامل تھا لیکن اس کے والدین کی طرف سے ایوارڈ وصولی سے انکار پر ان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم نے ملالہ کی کتنی تعریف کی۔ اس نے کن مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ سے جب پوچھا گیا کہ ملالہ کا نام انعام یافتگان میں کیوں نہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انعام دینے کیلئے اس کے خاندان سے مشاورت کی تھی لیکن انہوں نے اس کی صحت کی بہتری پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی ہے۔ علاوہ ازیں صنفی امتیاز کے حوالے سے سرگرم مصر کی خاتون سماجی کارکن کا نام نائن الیون حملے اور اسرائیلی افراد کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے کے انکشاف پرامریکہ میں ہونے والی اعلیٰ ترین اعزاز دئیے جانے کی تقریب سے چندگھنٹے قبل فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ مصری خاتون سمیرا ابراہیم کا نام اعزازکیلئے نامزد 9 افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

ملالہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...