نیٹو کیلئے مشکلات پیدا کرنیوالے قیدیوں کو ہرگز رہا نہیں کرینگے : جنرل جوزف ڈنفورڈ

Mar 11, 2013


کابل (نوائے وقت نیوز) نیٹو فورسز کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے افغانستان کو قیدیوں کے تبادلے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو افواج کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے طالبان کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ جو لوگ قید میں رہنے کے قابل ہیں انہیں قید میں ہی رکھا جائے گا۔ افغان حکام نے قیدیوں کے تبادلے کی تقریب ہفتے کے روز اس وقت منسوخ کر دی جب ایک خود کش بمبار نے 9 افراد کو ہلاک کر دیا۔ بگرام جیل کو افغان حکومت کے حوالے کرنا امریکی معاہدے کا حصہ ہے۔ دوسری طرف حامد کرزئی پہلے ہی اتحادیوں سے ناراض ہیں وہ عہد کر چکے ہیں کہ وہ قیدیوں کو رہائی کے اقدامات کریں گے چاہے اس کے لئے انہیں تنقید کا نشانہ ہی کیوں نہ بنایا جائے۔ امریکی حکام الزام لگا رہے ہیں کہ جیلوں سے رہا ہونے والے چند قیدی دوبارہ جنگ میں حصہ لے رہے ہیں اور نیٹو افواج کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور افغان حکومت ناراض طالبان کو راضی کرنے کے لئے انہیں رہا کر رہی ہے۔ اس کی مثال وہ خودکش بمبار کو دے رہے ہیں جس نے حملہ اس موقع پر کیا جب امریکی سیکرٹری دفاع چیک ہیگل افغانستان کے دورے پر تھے۔
جنرل ڈنفورڈ

مزیدخبریں