وزیراعظم پرویز اشرف سے باضابطہ سرکاری مذاکرات نہیں ہوئے: سلمان خورشید

نئی دہلی(آئی این پی+نیٹ نیوز) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسائل ایک دن یا ایک لمحہ میں حل نہیں ہوسکتے اس میں وقت لگے گا، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سرکاری نہیں نجی دورے پر بھارت آئے تھے، ان کے ساتھ باضابطہ سرکاری مذاکرت نہیں ہوئے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے کہ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ مذاکرات کب ہوں گے؟۔ باہمی مسائل کے حل میں وقت لگے گا کامیایی ایک لمحے یا ایک دن میں حاصل کی نہیں جاسکتی پہلے بنیاد ڈالی جاتی ہے پھرآگے بڑھا جاتا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ سرکاری نہیں نجی دورہ تھا اور بھارتی حکومت کی جانب سے ان کی مہمان نوازکی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...