لاہور (خبر نگار) معروف مصنفہ باپسی سدھوا کی دو کتابوں کی تقریب رونمائی گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ تقریب میں معروف ادبی شخصیات جسٹس (ر) جاوید اقبال، انتظار حسین، بانو قدسیہ، مستنصر حسین تارڑ، خالد احمد نے خیالات کا اظہار کیا۔ نادیہ جمیل نے نظامت کے فرائض انجام دیئے بانو قدسیہ نے کہا کہ جو خوبصورت فضا پاکستان میں ہے وہ کہیں اور نہیں ہے۔ لہذا ہم بھارتی کلچر سے کیوں مرعوب ہوں ۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ ان کے باپسی سدھوا کے خاندان سے دیرینہ مراسم ہیں۔ انتظار حسین نے کہا کہ باپسی سدھوا نے اس کتاب کے ذریعے اپنا کلچر محفوظ کر لیا انہوں نے کہا کہ اسلامی اور ہندو تہذیب کے ٹکراﺅ میں ہیں شکوہ ہے کہ ہماری تہذیب کا بہت کچھ بگڑا البتہ پارسیوں نے اپنی تہذیب کو بچاکر رکھا باپسی سدھوا کی کتاب سے ان کے رسم و رواج مرنے جینے کی رسموں، شگونی بدشگونیوں کا پتہ چلا۔ باپسی سدھوا کی کتاب کا اردو ترجمہ کیا گیا تھا تقریب میں مستنصر حسین تارڑ اور خالد احمد نے انگزیزی میں کتاب پر اپنا اپنا تبصرہ پڑھا۔