ریلوے نے مالی بحران کے باوجود اربوں روپے شاہ خرچیوں میں اڑا دئیے

اسلام آباد (آن لائن) وزارت ریلوے نے مالی بدحالی کے باوجود گذشتہ پانچ برسوں میں 2 کھرب 24 ارب 29 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد شاہ خرچیوں میں اڑا دئیے جبکہ آمدنی صرف 98 ارب 56 لاکھ روپے سے بھی کم ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے نے 2008ءمیں 37074 ملین روپے‘ 2009ءمیں 46149 ملین‘ 2010ءمیں 47094‘ 2011ءمیں 48377‘ 2012ءمیں 45377 ملین روپے خرچ کر ڈالے ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کی آمدنی 2008ءمیں 20219‘ 2009ءمیں 23181‘ 2010ءمیں 15016 ملین روپے رہی ہے۔ آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ریلوے نے گذشتہ پانچ برسوں میں اخراجات آمدنی سے بہت زیادہ کئے ہیں اور مسلسل خسارے میں رہی ہے۔ جب ریلوے کے خسارے کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ کابینہ کا پاس کردہ بیل آﺅٹ پیکیج ابھی تک نہیں ملا اور ریلوے کے پاس انجن نہیں ہیں جس کی وجہ سے ریلوے کو خسارے کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن