کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو آرکائیوز اور مشیر حاجی خان چاچڑ کو خصوصی تعلیم کے محکموں کا اضافی قلمدان تفویض کر دیا ہے۔ حکومت سندھ نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے یہ محکمے سندھ کے صوبائی وزیر رفیق انجینئر کے انتقال کے باعث خالی تھے۔