بادامی باغ واقعہ کیخلاف گوجرانوالہ میں سنی جماعتوں کا مظاہرہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی ہدایت پر بادامی باغ واقعہ کیخلاف جامع مسجد نورالاسلام میں احتجاجی اجلاس کے بعد حافظ آباد روڈ عالم چوک بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماءپاکستان الحاج علامہ اکبر نقشبندی، پیر محمد داﺅد رضوی، مفتی حسین صدیقی، سرفراز احمد تارڑ، مفتی غلام نبی، اعظم چشتی، قاری غلام سرور، پیر عمار سعید سلمانی، محمد عارف چشتی، مفتی سعید رضوی، حافظ رفیق قادری، حافظ یعقوب فریدی، پیر اشرف شاکر، مولانا عبدالمجید گیلانی، قاضی یعقوب رضوی، حافظ سعید زین، حافظ نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بم دھماکوں، گھیراﺅ جلاﺅ، قتل و غارت، ہنگاموں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...