نظریہ پاکستان ٹرسٹ شہدائ، گمنام کارکنوں کا ورثہ ہے: شاہد رشید

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) نظریہ پاکستان فورم کے زیرا ہتمام ایک پروقار تقریب جس میں لاہور سے آئے ہوئے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد رشید نے عہدے داران سے حلف لیا اور بعد ازاں تقریب خطاب کرتے ہوئے شاہد رشید نے کہا آبروئے صحافت جناب مجید نظامی کی قیادت میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ یہ ان شہداءاور گمنام کارکنوں کا ورثہ ہے جنہوں نے پاکستان میں ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی مملکت کے قیام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ شاہد رشید نے کہا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کوئی نئی تحریک نہیں یہ تحریک قیام پاکستان کی تحریک کا دوسرا حصہ ہے۔ جس کا نصب العین 1940ءکی قرارداد لاہور کے مطابق پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی تکمیل کرنا ہے۔ ہم نے اس نعرے اور اس وعدے کی نافذ کرنا ہے جس پر قرارداد لاہور کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ دنیا کے تمام حریت پسندوں کی مکمل حمایت میں یقین رکھتا ہے۔ قیام پاکستان کی جنگ ہم نے انگریز اور ہندو کی استعماری قوتوں کے خلاف تن تنہا جدوجہدکے ذریعے لڑی شاہد رشید نے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ممتاز صحافی مجید نظامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی قیادت میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ پاکستان کے اساسی نظریہ کے تحفظ اور فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے۔ اب تک 32اضلاع میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ ملک بھر میں قائم ہو چکے ہیں۔ تقریب کے آخر میں نومنتخب صدر نظریہ پاکستان فورم حافظ آباد علامہ پروفیسر اکرم چشتی نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن