گلگت بلتستان کے علاقے استور اور چلاس میں برف تو رک گئی تاہم سردی برقرار ہے۔ مالا کنڈ ، ہزارہ ، کوہا ٹ ڈویژن اور دیگر علاقوں سے سردی رخصت ہوچکی ہے اور بہار کی آمد نے موسم کو خوش گوار بنادیا ہے۔ بلوچستان اور آزاد کشمیر کی راتیں اب بھی ٹھنڈی ہیں لیکن دن کے وقت تیز دھوپ رہتی ہے۔ادھر میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے. لاہور، فیصل آباد، ملتان ، کراچی اور دیگر علاقوں میں سورج آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے تاہم ان علاقوں میں راتیں ٹھنڈی ہیں،،،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا. سب سے کم درجہ حرارت کالا م اور پارا چنار میں منفی دو سینٹی گریڈ جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں اڑتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بالائی علاقوں میں دو روز سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا تاہم میدانی علاقوں میں سورج کی حدت برقرار ہے.محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیش گوئی کردی.
Mar 11, 2013 | 15:31