اوگرا کرپشن کیس : توقیر صادق کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس، سماعت 12 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوگرا کرپشن سکینڈل کیس میں گرفتار سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔ پیر کو جسٹس ریاض احمد خان، جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عصمت اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا میرا موکل ڈیڑھ سال سے گرفتار ہے، نیب نے کرپشن کے ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے۔  توقیرصادق کو ضمانت پررہا کیا جائے، تفتیش میں ہرممکن تعاون کریں گے۔ دورکنی بینچ نے نیب کوجواب پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن