الیکشن ٹربیونل 8 ماہ میں صرف نصف مقدمات نمٹا سکا

اسلام آباد  (آن لائن) گیارہ مئی کے عام انتخابات کے نتائج کے خلاف دائر انتخانی عذرداریوں کی سماعت  4ماہ میں مکمل کرنے کے  لئے  قائم کئے گئے الیکشن ٹربیونلز 8 ماہ گزر جانے کے بعد بھی نصف مقدمات ہی نمٹاسکے ہیں، اس وقت بھی الیکشن ٹربیونلز میں195 مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ الیکشن کمشن کے اعداد و شمار کے مطابق8 ماہ میں 496 مقدمات میں سے صرف201 مقدمات کے فیصلے ہو سکے۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق بغیرکسی وجہ کے انتخابی عذرداری کی سماعت کوطوالت نہیں دی جا سکتی لیکن الیکشن کمشن کو بغیر وجہ کیس کو طوالت دینے کے بارے میںکسی ٹربیونل کے جج کے خلاف کسی فریق کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...