کوئٹہ میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، خضدار میں تاجر کی ہلاکت پر ہڑتال

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ خضدار میں تاجروں کی جانب سے بی این پی کے رہنما اور انجمن تاجران کے صدر کی ہلاکت کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پیر کو صبح جب ہیڈ کانسٹیبل منظور احمد سریاب روڈ پر واقع اپنے گھر سے نکلے تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انھیں نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے انہیں 9 ایم ایم کے پسٹل سے نشانہ بنایا اور انہیں چھ گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ان کا تعلق لیڑی بلوچ قبیلے سے تھا۔ سریاب پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ ادھر بلوچستان کے شورش زدہ علاقے خضدار میں تاجروں نے بی این پی کے رہنما اور انجمنِ تاجران خضدار کے صدر عطااللہ محمد زئی کے قتل کے خلاف پیر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ ذرائع کے مطابق خضدار اور وڈھ میں اس واقعہ کے خلاف کاروباری مراکز بند رہے۔ پولیس کے مطابق عطااللہ محمد زئی کی ہلاکت بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...