طالبان نے پشاور اور کراچی میں سیاسی دفاتر کھولنے پر مشاورت شروع کر دی: ذرائع

پشاور (این این آئی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پشاور اور کراچی میں سیاسی دفاتر کھولنے پر مشاورت شروع کر دی گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کرنے سے پہلے ملک میں سیاسی دفاتر کھولنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا،ٹی ٹی پی نے عسکری تنظیموں سے اس سلسلے میں تجاویز طلب کرلی ہیں،ٹی ٹی پی کے نائب امیر خالد حقانی نے اس سلسلے میں تمام اہم کمانڈروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں،اتفاق رائے کے بعد ہی کراچی اور پشاور میں سیاسی دفاتر کھولے دیئے جائیں گے،ان دفاتر میں طالبان کی نامزد کمیٹی کے ارکان طالبان نمائندوں کے ساتھ مل کر مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں گے، ذرائع کے مطابق دفاتر میں طالبان کی امن کمیٹی کے ہمراہ حکومتی نمائندوں سے براہ راست بات چیت میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن