پشاور: متنی میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ، جوابی کارروائی سے ایک اشتہاری زخمی

پشاور (آن لائن) پشاور کے علاقے متنی میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک اشتہاری زخمی ہوگیا جسے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پشاورکے نواحی علاقے متنی میں پولیس کو مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی سے ایک اشتہاری زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی اشتہاری سمیت 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد کے قبضے سے 3 دستی بم 2 کلاشنکوف، 3 پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن