اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا نے حکومت جاپان اور عوام کی طرف سے مارچ 2014ءمیں آنے والے ہولناک زلزلے میں ہونے والی تباہی کے بعد امداد پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ جاپان میں 2011ءمیں آنے والے تباہ کن زلزلے کی تیسری برسی کے موقع پر یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں جاپانی سفیر نے کہا اس قدرتی آفت کے بعد پاکستان کی عوام اور حکومت کا کردار قابل ستائش تھا جسے جاپان کے عوام برسوں یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں ہونے والی تباہی کے بعد اب بحالی کے مراحل میں ہے لیکن ہم اب کبھی ان کے جذبہ خیرسگالی کو نہیں بھولیں گے۔
2011ءکے زلزلے کے بعد پاکستانی حکومت اور عوام کا مثبت کردار جاپانی عوام برسوں یاد رکھیں گے: جاپانی سفیر
Mar 11, 2014