لاہور سے کوئٹہ جانیوالی نجی ائر لائن کی پرواز خراب موسم کے باعث کراچی اتار لی گئی، مسافروں کی دفتر میں توڑ پھوڑ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) لاہور سے کوئٹہ جانے والی نجی ائرلائن کی پرواز نے خراب موسم کے باعث مسافروں کو کراچی اتار دیا۔ مسافروں نے ائرپورٹ پر نجی ائر لائن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ مسافروں کی ہنگامہ آرائی پر نجی ائرلائن کا عملہ دفتر چھوڑ کر بھاگ گیا۔ مسافروں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ 6 گھنٹے سے خوار ہو رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ای پیپر دی نیشن