بھارتی یونیورسٹی نے اروندھتی رائے کو کشمیر سے متعلق مذاکراے میں خطاب سے روک دیا

حیدر آباد (اے پی پی) انگلش اینڈ فارن لینگویج یونیورسٹی حیدر آباد نے بکر انعام یافتہ بھارت کی معروف ادیبہ اور انسانی حقوق کی علمبردار اروندھتی رائے کو یونیورسٹی میں کشمیر کے موضوع پر طلباء سے خطاب کرنے کی اجاز ت نہیں دی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ارون دھتی رائے کو طلباء تنظیموں نے کشمیری طالب علم مدثر کامران کی پہلی برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرنے کی دعوت دی تھی۔ ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والا مدثر کامران گزشتہ سال پراسرار طورپر یونیورسٹی کیمپس میں جاں بحق ہو گیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...