لاہور (نیوز رپورٹ) ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی گلوکارہ ظل ہما کا بایاں پائوں کاٹ دیا۔ شوگر اور گردوں کے مرض میں مبتلا ظل ہما کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شوگر آئوٹ آف کنٹرول ہونے کی وجہ سے ان کے پائوں کا زخم پھیل رہا تھا اس لئے ڈاکٹروں کو پائوں کاٹنا پڑا۔