مقبوضہ بیت المقدس+ بیروت (اے ایف پی+ رائٹرز) فلسطینی عسکری تنظیم الفتح کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جمیل زیدان پر مسلح افراد نے لبنان میں فائرنگ کر دی‘ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق مغربی کنارے کا رہائشی 38 سالہ فلسطینی نوجوان ریاض مغربی کنارے اور اردن سے ملحقہ سرحد پر تعینات فوجی اہلکار پر حملے میں ملوث تھا۔ وہ نوجوان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فوجی ترجمان کے مطابق فلسطینی نوجوان سکیورٹی اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کر رہا تھا۔
لبنان: فائرنگ ‘ الفتح تنظیم کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل زیدان قتل
Mar 11, 2014