لالہ موسٰی (نامہ نگار) لالہ موسٰی کے رہائشی تاجر باپ بیٹے کو راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر کار سوار مسلح ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ محلہ قصبہ کا رہائشی ائرفورس کا ریٹائرڈ ملازم محمد یوسف اپنے بیٹے محمد فاروق کے ہمراہ ائرپورٹ چوک راولپنڈی میں کریانہ کا سٹور چلاتے تھے۔ گزشتہ روز ایک کار میں سوار پانچ مسلح ڈاکو دکان کے سامنے آ کر رکے تین ڈاکو مبینہ طور پر دکان میں داخل ہو گئے اور لوٹ مار شروع کر دی جس پر دونوں باپ بیٹوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔ مقتولین کی نعشیں لالہ موسٰی پہنچنے پر علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا۔