گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین ،سینئر نائب صدر سرفراز احمد صدیقی اور نائب صدر رحمان الحق نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت خوش آئندہ ہے ۔مگراس سے ایسے کاروباری حضرات متاثر ہونگے جنہوںنے مہنگے داموں ڈالر یا مصنوعات کی خریدداری کی ۔لیکن بزنس کمیونٹی ہمیشہ سے قربانیاں دیتی آئی ہے معیشت کی بہتری کیلئے یہ قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہے ۔ ہمارے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ توانائی کے بحران اور مسلسل بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پاکستانی انڈسٹری کو مقابلہ کی سکت سے محروم کر رہی ہے۔