این اے 122: ایاز صادق کی الیکشن ٹربیونل میں فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپیکر قومی اسمبلی نے این اے 122کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔ لاہور میں ایاز صادق کی درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ این اے 122کے تفصیلی فیصلے میں ابہام ہیں۔ تفصیلی فیصلے میں غلطیاں اور ابہام دور کئے جائیں۔ مسترد ووٹوں سے متعلق غلط اعدادوشمار دئیے گئے ہیں، دوران بحث ہمارے اعتراضات مسترد کرنے کا جواز پیش کیا جائے، ہمارے اعتراضات کس قانون کے تحت مسترد کئے گئے۔ نادرا قانون کے تحت رجسٹرڈ ووٹرز کی جانچ پڑتال کائونٹر فائل کی چیکنگ کریگا۔ کائونٹر چیک کرنے کا اختیار الیکشن کمشن کے پاس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...