ایف بی آر کے 7 افسروں کے تبادلے اور تقرر، 2 کی ریٹائرمنٹ

Mar 11, 2015

لاہور (خبرنگار) ایف بی آر نے 7 کسٹم افسروں کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے۔ کلکٹر کوئٹہ ظہور اختر راجہ کو ڈائریکٹر آئی بی آر انفورسمنٹ اسلام آباد، عاشر عظیم گل کو ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کراچی، سعید جدون کو کلکٹر کوئٹہ، ارم مقبول کو ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی بی آر (انفورسٹمنٹ) اسلام آباد، عرفان واحد کو ایڈیشنل کلکٹر آپریزمنٹ کراچی، جنید احمد میمن کو ایڈیشنل کلکٹر گوادر اور فرخ شریف کو ایڈیشنل کلکٹر آبریزمنٹ کراچی تعینات کیا گیا۔ دریں اثناء  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد یعقوب اور انٹیلی جنس افسر کسٹم انٹیلی جنس محمد ارشد بیگ 5 جون اور 27 مئی کو ریٹائر ہونگے۔

مزیدخبریں