لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ لگایا گیاجہاں 543افراد کا شوگر اور بلڈ گروپ ٹیسٹ کیا گیا ۔ایف آئی ایف کی جانب سے دسواں میڈیکل کیمپ ٹرک اڈاسٹینڈ سبزہ زار سکیم میں منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مفت طبی مشورے بھی دئیے گئے ۔ علاقے کی سیاسی ومعزز شخصیات نے فری میڈیکل کی اس کاوش کو سراہا ۔ کیمپ کی نگرانی جماعۃ الدعوۃ اقبال ٹائون ٹائون کے ناظم حافظ شعیب نے کی۔
فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ
Mar 11, 2015