لاہور(آئی این پی)اداکارہ و گلوکارہ قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت سے فلم میں کام کرنے کی آفر ہے لیکن عمائمہ ملک جیسا گھٹیا کام نہیں کرونگی۔ ہو سکتا ہے کہ رواں سال اگست میں بھارت میں فلم کرنے کے لئے جائوں جس میں میرے مدمقابل ہیرو عمران ہاشمی ہونگے۔ فلم کی پوری کہانی سننے کے بعد فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرونگی۔ اداکارہ عمائمہ ملک کی طرح بار ٹینڈر یا کسی ناچنے والی کا گھٹیا کردار نہیں کرونگی جس سے ملک کی بدنامی ہو۔ اگر ایسا کردار ہوا تو بالکل بھی بھارت نہیں جائونگی۔