مشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست‘ سپریم کورٹ 15 مارچ کو سماعت کرے گی

Mar 11, 2016

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے 15 مارچ کو باقاعدہ سماعت کے لئے لگانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 3 رکنی بنچ پرویز مشرف کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کرے گا۔ سابق صدر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں خرابی ہے جسے سرجری کے بغیر درست نہیں کیا جا سکتا ۔اس کا اثر براہ راست دماغ پر پڑ رہاہے۔ ڈاکٹروں نے اس کی فوری سرجری کرانے کا کہا ہے اور علاج کے لئے بیرون ملک جانا ضروری ہے تاکہ وہاں مناسب علاج کرا سکوں۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ میرا نام اسی سی ایل سے خارج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

مزیدخبریں