لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان شریف فیملی نے کہا ہے کہ عمران خان ثبوت دیں شریف خاندان کی کس کمپنی کی مالیت 200 ارب روپے ہے۔ ثبوت نہ دینا عمران کے جھوٹے ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہوگی۔ عمران اتنے ہی سچے ہیں تو حسین نواز کا چیلنج قبول کریں۔ ہم مناظرے کیلئے تیار ہیں۔ نوازشریف اور شہبازشریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔