پارلیمنٹ میں ”نارتھ تھنڈر“ کی گونج چودھری نثار کے جرات مندانہ فیصلے پر خراج تحسین

جمعرات کو بھی پارلےمنٹ ہاﺅس کی غلام گردشوں مےں سعودی عرب مےں ” نارتھ تھنڈر “ کی فوجی مشقےں اور پاکستان کی کرکٹ ٹےم کی بھارت روانگی کے بارے مےں غےر ےقےنی کی صورت حال موضوع گفتگو بنی رہی وزےراعظم نواز شرےف اور آرمی چےف جنرل راحےل شرےف سعودی عرب گئے ہےں، ان کے دورے کے بارے مےں ارکان پارلےمنٹ اظہار خےال کرتے نظر آئے، حکومتی ارکان ان کے دورہ سعودی عرب کو غےر معمولی اہمےت دے رہے ہےں۔ پارلےمنٹ ہاﺅس مےں ارکان پاکستان کی کرکٹ ٹےم کے بھارت کے دورے پر گفتگو کرتے رہے، بےشتر ارکان کی رائے تھی کہ وفاقی وزےر داخلہ چودھری نثار نے بھارت کے دورہ کے بارے مےں جو اصولی م¶قف اختےار کےا ہے پوری پارلےمنٹ کو تائےد کرنی چاہےے وزےر داخلہ نے اےک باوقار قوم کے باقار وزےر داخلہ کی حےثےت سے سکےورٹی کی تحرےری ےقےن دہانی ملنے بغےر کرکٹ ٹےم بھارت نہ بھجوانے کا فےصلہ کےا ہے۔ چودھری نثار نے پنجاب ہاﺅس مےں پرےس کانفرنس میں خطاب کےا اور انہوں نے اسی موقف کا اعادہ کےا جس کا شروع دن سے اظہار کےا تھا، وزیرداخلہ کے موقف کو قومی حلقوں مےں بھی سراہا جا رہا ہے،ان کے سخت فےصلوں کے سامنے پاکستان مےں بھارت نواز لابی کو بھی سانپ سونگھ گےا ہے۔ چودھری نثار جو زمانہ طالبعلمی مےں عمران خان کے ساتھ کرکٹ کھےلا کرتے تھے ،بھارت کے ساتھ برابری کی بنےاد پر کرکٹ کھےلنے کی بات کرتے ہےں وےسے بھی وہ بھارت کے ساتھ فاصلہ رکھنے کے حامی ہےں۔ مےاں رضا ربانی کے قائم مقام صدر بننے کے بعد قائم مقام چےئرمےن مولانا عبدالغفور حےدری کو سےنٹ کے اجلاس کی جی بھر کر صدارت کا موقع مل گےا ہے، اےوان مےں دےکھا گےا ہے کہ اےک مرحلے پر اسے ”ماسی دا وےہڑا“ بنا دےا گےا، قائم مقام چےئرمےن مولانا عبدالغفور حےدری نے اےوان کو داﺅد اچکزئی کے ہاں صاحبزادے کی ولادت کی خوشخبری سنائی۔ اس طرح اےوان کا قےمتی وقت ضائع کےا گےا، وزےر موسمےاتی تبدےلی زاہد حامد اور اےم کےو اےم کے پارلےمانی لےڈر کرنل طاہر مشہدی کے درمےان اس وقت تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب زاہد حامد کو کرنل طاہر مشہدی نے کہا کہ حکومت عوام کو تباہ کر رہی ہے، زاہد حامد نے اس پر شدےد احتجاج کےا ،کرنل طاہر مشہدی بند مائےک مےں ہی بولتے رہے، اس صورت حال مےں مشاہد اللہ نے کرنل طاہر مشہدی کو آڑے ہاتھوں لےا، سنےٹر اعظم سواتی نے وزےر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کو زبردست خراج تحسےن پےش کےا، وقفہ سوالات میں حکومت نے ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت چینی پر سبسڈی بحال کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ اڑھائی سال میں بی آئی ایس پی کے تحت 198 ارب روپے غریب اور نادار افراد میں تقسیم کئے گئے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلئے 5 لاکھ نادہندگان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں بلند عمارات کی تعمیر بارے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اےوان کو آگاہ کیا کہ حکومت اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلیاں لانے کا جائزہ لے رہی ہے ، قائم مقام چیئرمین عبدالغفور حیدری نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی بجائے نمٹا دیا تو اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً ایوان سے علامتی واک آﺅٹ کر دےا۔
پارلےمنٹ کی ڈائری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...