سی ایس ایس کرنیوالوں کی رہنمائی کے حوالے سے سیمینار، سابق سینئر بیورو کریٹس کا خطاب

Mar 11, 2016

لاہور (خبر نگار) دانشور، محقق، سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر محمود نے کہا کہ محنت کا دنیا میں کوئی متبادل، کوئی نعم البدل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ایس ایس اور بی ایم ایس کے امتحانات میں طلبہ کی رہنمائی کیلئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سابق ڈی جی ایف آئی اور ڈی جی ٹیکٹا طارق پرویز، سابق ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور شاہ، سابق ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس لطف اللہ ورک نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بریگیڈیئر (ر) غضنفر، ڈائریکٹر ایف آئی اے اظہر محمود، سابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے چودھری منظور، کلکٹر کسٹم، ڈاکٹر آصف جاہ، ایڈیشنل کلکٹر رضوان صلا بٹ، سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں