مباحثہ:ہلیری، سینڈرز کی ایک دوسرے پر تنقید، جھڑپ

Mar 11, 2016

واشنگٹن (نیٹ نیوز) ڈیموکریٹ کی طرف سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں شمل ہلیری کلنٹن اور سنیٹر برنی سینڈرز نے ایک دوسرے پر مباحثہ میں تنقید کی ،عراق کے ایشو پر جھڑپ بھی ہو گئی ۔گئے اقدام خصوصاً امیگریشن سے متغلق موقف پر خوب آڑے ہاتھوں لیا اور مباحثے میں صورتحال بعض اوقات خاصی متنازع ہوتی دکھائی دی۔ عراق جنگ پر جھڑپ بنی ہوئی۔ ہلیری سینڈرز کو 2007 میں امیگریشن اصلاحات کے بل کے خلاف ووٹ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ سنیٹر نے غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کی ایک تجویز کی مخالفت کرنے پر ہلیری کو ہدف تنقید بنایا۔ تاہم دونوں امیدوار اس بات پر متفق تھے کہ وہ ایسے تارکین وطن بچوں اور بڑوںکو ملک بدر نہیں کریں ے جن کا کوئی مجرمانہ ماضی نہ ہو۔ ہلیری نے دیوار بنانے کے مصنبوے کو ایک ”خواب“ قرار دیا جب کہ سینڈرز کا کہنا تھا کہ 11 ملین لوگوں کو ہٹانے کا خیال ان کے بقول ”بے ہودہ اور مضحکہ خیز خیال“ ہے۔ ہلیری کلنٹن نے اس موقع پر ایک بار پھر سرکاری کام کے لئے نجی ای میل اکاﺅنٹ استعمال کرنے کے لئے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ سینڈرز کا کہنا تھا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام ایسا صدر منتخب نہیں کریں گے جو مسلمانوں، مکیسیکن باشندوں، خواتین اور سیاہ فام لوگوں کی ہتک کرتا ہو۔


Q

مزیدخبریں