ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے عمرہ اور حج کیلئے ای ویزہ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی عمرہ کمپنیاں سعودی عمرہ کمپنیوں سے منظوری کے بعد ای نمبر جاری کریں گی۔ ای نمبر کی بنیاد پر سعودی قونصل خانہ ویزے جاری کرے گا۔ نیا نظام اپریل 2017ءسے نافذالعمل ہوگا۔ مرحلہ وار وزٹ ویزہ، اقامہ اور بزنس ویزہ بھی ای سسٹم کے تحت جاری ہوگا۔
سعودی عرب کا حج اور عمرہ کے لئے ای ویزا سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ
Mar 11, 2017