ترکی : ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 4 روسیوں سمیت 7 ہلاک

استنبول (اے ایف پی) ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے دور افتادہ ضلع میں ہیلی کاپٹر کے ٹیلی وژن ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ہائی وے پر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 روسی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر کو لائسنس جاری کرنے والی کمپنی ’کوگو ہاواسیلِک‘ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر ادویات اور گھریلو مصنوعات بنانے والے گروپ ’اِکزاسیباسی‘ کی ملکیت تھا۔ ہیلی کاپٹر ’سیکورسکی ایس 76‘ نے استنبول کے مرکزی اتاترک ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جبکہ اس میں 7 افراد سوار تھے۔ سی این این ترک نے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان 7 افراد میں دو پائلٹوں سمیت 3 ت±رک جبکہ 4 غیر ملکی باشندے شامل تھے۔ ڈی ایچ اے ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ غیر ملکی افراد روسی شہری تھے۔ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ اقوامِ متحدہ نے ترکی پر ملک کے جنوبی مشرقی علاقے میں متعدد بار حقوقِ انسانی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بدامنی کے دوران ڈیڑھ برس کے عرصے میں وہاں دو ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2015 سے دسمبر 2016 کے درمیان اس علاقے سے قریباً پانچ لاکھ لوگ بے گھر ہوئے جن میں اکثریت کردوں کی تھی۔ اس علاقے کی مواصلاتی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور سینکڑوں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ ترک حکومت اور کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے درمیان دو سال تک جاری رہنے والی جنگ بندی کا جولائی 2015 میں خاتمہ ہو گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن