ملتان: پی ایس ایف کے کارکنوں کا حملہ،گورنر کے بھتیجے سمیت 4 طلبہ زخمی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) زکریا یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے طلباءکا فارمیسی کے طلباءپر تشدد چار طلباءزخمی ہو گئے جن میں گورنر پنجاب کا بھتیجا بھی شامل ہے۔ تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے طلبا نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ ڈسپلن کمیٹی سے سزا پانے والے نوید نیازی، خرم چیمہ، حسنین سپرا، بلال جیتال اور شاہ زیب نے کینٹین پر فارمیسی کے طلبا کو کرسی اٹھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع سکیورٹی عملے کودی گئی جن کے آنے پر یہ فرار ہوگئے۔ تھوڑی دیر بعد واپس آئے اور ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا جس کی لپیٹ میں کئی ٹیچر بھی آگئے۔ اس مڈبھیڑ میں گورنر پنجاب کا بھتیجا عبید رجوانہ، حسن نجیب اور برہان سمیت 4 طلباءزخمی ہوئے۔ عبید اور حسن کے سر پھٹ گئے جبکہ حسن کا کاندھا بھی اتر گیا، زخمی طلباءکو نشتر ہسپتال پہنچا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے، وقوعہ کے بعد پی ایس ایف کے طلبا فرار ہوگئے جبکہ یونیورسٹی حکام نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کےلئے تھانے میں درخواست دے دی ہے جبکہ معاملہ ڈسپلن کمیٹی کے حوالے بھی کر دیا ہے۔ اس بارے میں سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایف کے طلبا کو بھی لڑائی جھگڑے کی وجہ سے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا ان کا کیمپس میں داخلہ بھی بین تھا، یہ اپیل کرنے آئے تھے جو وائس چانسلر نے مسترد کر دی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...