گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پتنگ بازی کے دوران کرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا۔ تفصیل کے مطابق شاہین آباد کا رہائشی 13 سالہ سمیر چھت پر پتنگ بازی کر رہا تھا اس دوران چھت کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تار کے ساتھ چھو جانے کے باعث کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا ریسکیو اہلکاروں نے سمیر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ: پتنگ بازی کرتے کرنٹ لگنے سے 13 سالہ لڑکا جھلس گیا حالت تشویشناک، لاہور ریفر
Mar 11, 2017