کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں پشتونوں کیساتھ ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویے کیخلاف کوئٹہ میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال رہی۔ تمام چھوٹے بڑے مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہےں۔ انجمن تاجران مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔
سندھ اور پنجاب میں پشتونوں کیخلاف ناروا سلوک پر کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال
Mar 11, 2017