ملتان (حفیظ اللہ سے) محکمہ جیل خانہ جات میں بھاری رشوت و سفارش پر تعینات افسران نے پنجاب کی جیلیں ٹارچر سیل بنا دیں قیدیوں کی اصلاح کی بجائے بھتہ اکٹھا کرنے کیلئے قیدیوں پر تشدد معمول بن گیا ہےة نیچے سے اوپر تک حصہ پہنچنے کے باعث اعلیٰ حکام بھی خاموش ہیں۔پنجاب کی جیلوں میں انتظامیہ سیٹوں پر تعیناتی کے لئے بھاری رشوت اور سفارش کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے تعیناتی کے لئے رشوت دینے افسران نے پیسے کمانے کے لئے قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے فنڈ سے کٹوتی کے ساتھ ساتھ قیدیوں سے زبردستی منتھلیاں وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق منتھلی نہ دینے والے قیدیوں کو مخصوص بیرکوں میں بندکر کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ صورتحال پنجاب بھر کی 36 جیلوںمیں ہے اور اعلیٰ حکام کو علم ہونے کے باوجود کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جو کہ قیدیوں اور ان کے لواحقین کے لئے باعث تشویش ہے۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے بھتہ وصولی‘ اوپر سے نیچے تقسیم ہونے کا انکشاف
Mar 11, 2017