اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے منہ میں جو آئے وہ ٹھیک دوسرا کچھ کہے تو غلط ہے‘ عمران نے قوم کو سول نافرمانی پر اُکسایا‘ غصے میں منہ سے دو لفظ ایسے نکل گئے جو مناسب نہیں تھے، کیا عمران اپنے ارکان کو دوسروں کے گلے پڑنے کیلئے سمجھا کر بھیجتے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کے واقعہ کو غلط سمجھتا ہوں، مراد سعید کو معاف کیا، کیا عمران خان کا اس حوالے سے اپنا بیان بھی قوم کے سمجھنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے قوم کو سول نافرمانی پر اُکسایا، ایوان میں کل جو کچھ میں نے کہا اس پر قائم ہوں۔ سپیکر کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی جو فیصلہ کریگی قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید کے ساتھ ہونے والے واقعہ پر افسوس ہے، معافی مانگتا ہوں۔