اسلام آباد (آن لائن) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے مراد سعید اور جاوید لطیف کے تنازعہ پر کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ ٹوئیٹر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمائوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہئے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔