آپریشن ردالفساد کا رخ گستاخوں کی طرف موڑنے کی ضرورت ہے : ساجد میر

Mar 11, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ ردالفساد آپریشن کا رخ گستاخان رسول ﷺ کی طرف موڑنے کی ضرورت ہے۔چوہدری نثار علی خاں کا سوشل میڈیا پر توہین کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کا عزم حوصلہ افزا ہے۔ جسٹس شوکت صدیقی نے سچے عاشق رسول ﷺ ہونے کا حق ادا کردیا ہے۔ جو لوگ سوشل میڈیا کو فتنہ پروری اور فساد پھیلانے کے لیے استعمال کررہے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔آزادی اظہار کے نام پر کسی مقدس ہستی کی توہین برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

مزیدخبریں