ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے خلاف ریاست ہوائی کے اٹارنی جنرل نے عدالت سے رجوع کیا تھاجبکہ دیگر ریاستیں بھی عدالت جانے کا ارادہ رکھتی ہیں. سفری پابندیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ہوائی کی وفاقی عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر نظر ثانی کے باوجود امریکی آئین سے متصادم ہے ، عدالت کی جانب سے اس قسم کے ریمارکس آنے کے بعد امریکی آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالت میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ٹرمپ کی سفری پابندیاں مسلمانوں کے خلاف تفریق کو جنم دیں گی جبکہ یہ بھی ثابت کرنا ہوگا اور یہ پہلی ترمیم کی اسٹیبلشمنٹ کلاز کی خلاف ورزی ہے.
واضح رہے کہ امریکی آئین کی اسٹیبلشمنٹ کلاز حکومت کو کسی بھی خاص مذہب کو دوسرے مذہب پر ترجیح دینے سے روکتی ہے، پہلی ترمیم لوگوں کو اظہار رائے ، مذہبی اور تنظیمی سرگرمیوں کی آزادی کی اجازت بھی دیتی ہے.