ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور پنجاب میں بارش سے سردی دوبارہ لوٹ آئی، یخ بستہ ہواؤں کے باعث ملک کے بیشتر شہروں کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ریکارڈ کی گئی، سردی میں اضافے پر لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے.
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی،فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر پرفباری کا امکان ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش لیہ میں بائیس اور کاکول میں بیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس دوران مری میں چھ جبکہ مالم جبہ میں چار انچ برفباری ہوئی.
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکردو اور مری میں منفی ایک، کوئٹہ صفر، اسلام آباد پانچ، لاہور اور پشاور میں چھ جبکہ ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.