آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمنوں کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے ۔ پاک فوج سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے اور اس پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کیلئے پرعزم ہے ۔ دشمن کے منصوبوں کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں ۔ پاک فوج سیکیورٹی کی ذمہ داری ہر صورت پوری کرے گی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس امر کا اظہار اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کیا ۔ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سیکیورٹی ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل عابدرفیق نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے ۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ڈویژن سی پیک پر چینی شہریوں اور منصوبوں کی سیکیورٹی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ۔ پاک فوج سیکیورٹی کی ذمہ داری پوری کرے گی ۔ منصوبوں کی تکمیل کیلئے چین کی مددکی اہمیت دیتے ہیں ۔ آرمی چیف کو سپیشل سیکیورٹی ڈویژن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کی تیاریوں اور انتظامات کی تعریف کی ۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر بھی اس موقع پر موجود تھے
پاک فوج سی پیک کیخلاف دشمنوں کے ایجنڈے سے آگاہ ، عزائم ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں: آرمی چیف
Mar 11, 2017 | 20:08