واشنگٹن(این این آئی) جعلی خبروں کے بارے میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے کہاہے کہ جعلی خبریں بہت تیزی سے اور بہت دور تک پھیلتی ہیں۔ اس حد تک کہ صحیح خبریں بھی ان کے سامنے ختم ہو جاتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں انگریزی زبان میں 30 لاکھ افراد کی سوا لاکھ سے زیادہ ٹویٹس پر تحقیق کے بعد محققین نے دعویٰ کیا کہ جعلی خبریں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔
تحقیق